تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:19

شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاکتوں کے بعد فوجی کارروائی کا امکان

جیو نیوز - کراچی…شام میں حکومت کی جانب سے شہریوں کو کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے ہلاک کرنے کے الزامات کے بعد مغربی ممالک کی فوجی کارروائی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ امریکی فورسز کی پیش رفت صدر اوباما کے حکم سے مشروط ہے جبکہ شام نے ممکنہ بیرونی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کا اعلان کردیا ہے۔شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے معاملے پرامریکا اوراس کے اتحادیوں نے صدر بشار الاسد کی حکومت پر دباوٴ بڑھادیا ہے۔ امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ صدر اوباما کے حکم کے تحت امریکی فوج کارروائی کے لیے تیارہے۔ امریکی جنگی بیڑے بحیرہ روم میں متحرک ہورہے ہیں جبکہ برطانیہ نے بھی جنگی طیارے اور فوجی سازو سامان جمع کرنا شروع کردیاہے۔ عرب لیگ نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے خبردار کیا ہے کہ بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شام ایسے وسائل سے دفاع کرے گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.