28 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:37
برازیل میں زیرِ تعمیر عمارت گرگئی،6 افراد ہلاک،24 زخمی
جیو نیوز - برازیلیا…برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں ایک زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے کے وقت 35 مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔ عمارت گرنے سے 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے میں اب بھی کچھ افراد دبے ہوئے ہیں۔