28 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:30
بھارت : گجرات میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک
جیو نیوز - احمد آباد…بھارت کی ریاست گجرات میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے11افراد ہلاک ہوگئے،50 کے قریب افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ 3 افراد کوملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ریاست گجرات کے شہر ودوداراVadodara میں آج صبح 14 فلیٹوں پر مشتمل رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ،جس میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور عمارت کے ملبے میں 40 سے 50 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے اور اب تک 3 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کے 45 منٹ بعد ہی متاثرہ عمارت سے متصل دوسری عمارت بھی گر گئی تاہم یہ عمارت پہلے ہی خالی کرائی جا چکی تھی۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی حالت بہت خستہ تھی۔ حکام سے بار بار اس کی شکایت کی گئی لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔