تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:3

برازیل میں پاور بلیک آوٴٹ، آٹھ ریاستو ں پر اندھیرا چھا گیا

جیو نیوز - برازیلیا…برازیل میں پاور بلیک آوٴٹ، آٹھ ریاستو ں پر اندھیرا چھا گیاجنگلوں میں لگنے والی آگ سے برازیل کی شمال مشرقی ریاستوں کو بجلی کی ترسیل کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں۔برازیل میں بدھ کو بڑے پیمانے پر پاور بلیک آوٴٹ کے نتیجے میں شمال مشرقی آٹھ ریاستیں تاریکی میں ڈْوب گئیں۔ آئندہ برس فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے 12 میں سے تین شہر انہی ریاستوں میں ہیں۔ بجلی فراہم کرنے والے سرکاری ادارے او این ایس نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں دھیرے دھیرے بجلی کی فراہمی بحال ہو رہی ہے۔جنگلوں میں لگنے والی آگ کو اس بلیک آوٴٹ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے بجلی کی ترسیل کی لائنیں متاثر ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.