تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 0:2

شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل میں بات چیت پھر ناکام

جیو نیوز - واشنگٹن…شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کی بات چیت پھر ناکام ہو گئی ہے۔ امریکا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام پر تنہا بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں ایک دن پہلے برطانیہ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد عوام کے تحفظ کے لیے شامی حکومت کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ دو دن کی گرما گرم بحث کے بعد بھی شام کے خلاف طاقت کے ممکنہ استعمال پر اتفاق نہ ہو سکا۔ روس کی جانب سے قرارداد کی بھرپور مزاحمت کی جا رہی ہے۔ امریکا نے ایک بار پھرکہا ہے کہ اپنے قومی مفاد میں، شام پر حملے کا کام، اکیلے بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اتحادیوں کا انتظار نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹJosh Earnest کا کہنا تھا کہ صدر اوباما اقوامِ متحدہ اور اپنے اتحادیوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کا پہلا فرض امریکا کی سلامتی کا تحفظ ہے۔ وائٹ ہاوٴس نے یہ وضاحت بھی دہرائی کہ شام کے خلاف کارروائی، محدود پیمانے پر ہوگی، عراق جنگ جیسی نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.