30 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:48
کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
جیو نیوز - سری نگر…مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ضلع گاندربل میں سری نگر لیہہ شاہراہ کے قریب تلاشی اور محاصرہ کے دوران کارروائی میں فوجیوں نے 5 نوجوانوں کوشہید کیا، ادھر بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما مشتاق الاسلام کو ادھمپور جیل جموں سے رہائی کیفورا بعد دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔