30 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:41
افغانستان میں خود کش حملے سے ضلعی گورنر اپنے محافظوں سمیت ہلاک
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں خود کش حملے سے ضلعی گورنر اپنے محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان سید سرورکے مطابق صوبے قندوز میں خود کش حملہ آورمسجد کے باہر دھماکا کیا، حملے میں ضلعی گورنر، ان کے محافظ اور کئی شہری ہلاک ہوگئے ، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔