تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:57

تھائی لینڈ: ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کے الزام میں 2 ویتنامی گرفتار

جیو نیوز - بنکاک … تھائی لینڈ ایئر پورٹ پر ویتنام کے 2 باشندے ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 100 کلو گرام ہاتھی دانت برآمد ہوئے۔ ویتنامی اسمگلر ہاتھی دانت تھائی لینڈ کے راستے کمبوڈیا لے جا رہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ کسٹم حکام نے قیمتی ہاتھی دانت تحویل میں لے لئے، جن کی قیمت 5 لاکھ ڈالربتائی جاتی ہے۔ تھائی قانون کے مطابق ملزمان کو 4 سال قید اور 1 ہزار 300 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.