31 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:2
نئی دہلی:طالبہ زیادتی کیس میں نابالغ ملزم سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا
جیو نیوز - نئی دہلی… نئی دہلی میں طالبہ زیادتی کیس میں نابالغ ملزم سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔نئی دلی میں گزشتہ سال بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نابالغ ملزم سے متعلق فیصلہ طویل انتظارکے بعد بالآخرآج سنایا جائے گا۔بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ سال 16دسمبر کو 23سال کی طالبہ کے ساتھ بس میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ طالبہ اوراس کے ساتھی کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھاجس کے بعد اسے چلتی بس سے پھینک دیاگیا تھا۔ زخموں سے چورطالبہ واقعے کے2ہفتے بعد دنیا سے رخصت ہوگئی تھی۔ اجتماعی زیادتی کیالزام میں6افرادکوگرفتارکیاگیاتھا۔ گرفتار ملزمان میں سے نابالغ ملزم سے متعلق عدالت برائے نابالغان میں فیصلہ آج سنایاجائیگا۔ جرم ثابت ہونے پرنابالغ ملزم کو3سال کی قید ہوسکتی ہے۔ دیگر4ملزمان پرمقدمات چل رہے ہیں جن کافیصلہ آیندہ چندہفتوں میں ہوجائیگا۔ جرم ثابت ہونے پر چاروں کوسزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ایک ملزم پہلے ہی جیل میں خودکشی کرچکاہے ۔