1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:45
شام سے حاصل شدہ نمونوں کے معائنے میں 3ہفتے لگیں گے، معائنہ کار
جیو نیوز - نیویارک…شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیق کرنے والی اقوامِ متحدہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شام سے حاصل کیے گئے نمونوں کے معائنے میں 3ہفتے لگیں گے۔شام میں مبینہ کیمیائی حملوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد اقوامِ متحدہ کی ٹیم ہالینڈ کے دار الحکومت ہیگ پہنچ گئی۔20 ممبران پر مشتمل ٹیم نے دمشق کے نواحی علاقوں سے کیمیائی حملوں میں متاثر ہونے والے افراد کے نمونے حاصل کیے تھے۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان نمونوں کے مکمل تجزئیے میں 3ہفتے لگ جائیں گے۔اس کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔