1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:19
دوحہ میں فلپائنی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مرتکب 5 بھارتی گرفتار
جیو نیوز - دوحہ…دوحہ میں فلپائنی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔فلپائنی سفارت خانے کے مطابق 32 سالہ خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھی۔ اس دوران پانچ بھارتی شہری خود کو سرکاری اہلکارظاہر کرتے ہوئے رہائش کے کاغذات دیکھنے کے بہانے گھر میں گھس آئے۔ انہوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ غیر قانونی طور پر قطر میں مقیم فلپائنی خاتون نے اپنے سفارت خانے کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے پانچوں بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔