2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:40
سوات : چچا گھریلو جھگڑے پر بھتیجی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
جیو نیوز - سوات…سوات میں چچا نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ہلاک ہونے والی خاتون پولیس کانسٹیبل تھی ،پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے خریڑئی میں فضل الہدی نامی شخص کا آج صبح اپنی بھتیجی سعدیہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھتیجی سعدیہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ملزم جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔