2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:41
ویانامیں لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی،مداحوں نے تصاویر بنوائیں
جیو نیوز - ویانا…آسٹریا میں برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی 16ویں برسی کے موقع پر ایک مداح کے بنائے گئے مجسمے کی رونمائی کی گئی۔ برطانیہ کی عوامی شہزادی لیڈی ڈیانا کودنیا سے گزرے 16 برس بیت گئے ہیں، مگر وہ آ ج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مقامی ریڈیو کے صحافی نے لیڈی ڈیانا کی 16ویں برسی کے موقع مجسمہ بنا کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مجسمے پر لاکھوں دلوں کی ملکہ درج تھا۔ یادگاری مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر لیڈی ڈیانا کے سیکڑوں مداح بھی موجود تھے، جنہوں نے بعد میں مجسمے کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں ۔