2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:13
پیرو میں 10 سال کا سرد ترین موسم اور برف باری
جیو نیوز - لیما…پرو میں دس سال کے سرد ترین موسم اوربرف باری کے باعث 26 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے اور انسانی زندگی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پرو میں اس دہائی کے سرد ترین موسم اور سب سے زیادہ برف باری کے سبب دس سے زائد علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سخت ترین موسم کی وجہ سے ہزاروں مویشی اور شہری متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کے کچھ علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔ برف باری اور سردی کے باعث اب تک 26 ہزار 600 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق پرو کے صدر Ollanta Humala نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو امدادی اشیا فراہم کیں۔