3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:45
مصر: اخوان المسلمون کے 11 رہنماوٴں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 رہنماوٴں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 رہنماوٴں کو 14 اگست کوسوئزشہر میں مظاہروں کے دوران 7 فوجیوں کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے اور فوجی عمارتوں پر حملوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے، اس کے علاوہ اخوان المسلمون کے 45 ارکان کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 8 ارکان کو بری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ 14 اگست کو فوج نے سابق معزول صدرر مرسی حامی مظاہرین پر مصر کی حالیہ تاریخ کا بدترین کریک ڈاوٴن کیا تھا جس میں سینکڑوں مظاہرین ہلاک ہوئے تھے اور اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت 2 ہزار ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔