4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:58
امریکا: نشے کی حالت میں فون پر پولیس کو دھمکی دینے والے کو انوکھی سزا
جیو نیوز - اوہائیو…امریکا میں نشے کی حالت میں فون پر پو لیس کو دھمکیاں دینے والے شخص کو انوکھی سزاسنائی گئی۔ معافی مانگنے کا بورڈ لے کر روزانہ تھانے کے سامنے 3 گھنٹے گزارنے پڑے۔ امریکا کے شہر اوہائیو میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں فون کرکے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔ عدالت میں اس نے اعتراف کیاکہ وہ فون کرتے وقت نشے کی حالت میں تھا جس پر شرمندہ ہے تاہم جج نے اس شخص کے لیے انوکھی سزا تجویز کی۔ اس سے کہاگیا کہ وہ ایک ہفتے تک روزانہ تین گھنٹے اسی پولیس اسٹیشن کے آگے معافی کابورڈ لیکر کھڑاہو۔یہ بورڈاسے اپنے گلے میں لٹکاناہوگاجس پر یہ بھی لکھا ہوا ہو کہ وہ Idiot ہے۔