5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:5
لندن میں دھند کے باعث100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،200 افراد زخمی
جیو نیوز - لندن…لندن میں نیو شیپی کراسنگ پْل کے قریب100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں200سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دھند کی باعث پیش آیا۔زخمی ہونے والے 200 افراد میں8افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔حادثے کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔