5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:36
الاخوان کی مصری وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
جیو نیوز - قاہرہ…الاخوان المسلمون نے مصری وزیر داخلہ محمد ابراہیم پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کردی ہے، جبکہ مضروب وزیر داخلہ نے حملے کو دہشتگردی کے مزید حملوں کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق الاخوان المسلمون نے اپنے بیان میں وزیر داخلہ پر حملے کو انکی جماعت کو ملوث کرنے کی گھناوٴنی سازش قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب جماع الاسلامیہ نے بھی حملہ میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ ابھی تک کسی بھی جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جبکہ وزیر داخلہ نے حملے کو انتہائی گھٹیا عمل قرار ددیتے ہوئے دہشتگردی کے مزید حملے ہونے کی توقع کی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس وقعہ میں ایک بچہ اور 10پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ آٹھ گاڑیاں جلکر خاکستر ہوگئیں۔