تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:17

موٹاپے کے خلاف امریکی خاتون اول کی مہم

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی خاتون اول مشیل اوباما موٹاپے کے خلاف مہم کے سلسلے میں واشنگٹن کے اسکول پہنچ گئیں۔مشیل اوباما کے ساتھ سابق این بی اے اسٹار Shaquille O'Neal بھی موجود تھے جن کا قد سات فٹ ایک انچ اور وزن 350 پاوٴنڈ ہے ، اْن کے دورے کا مقصد بچوں کو صحت مند زندگی کے لیے ورزش کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ مشیل اوباما اور اونیل نے دوپہر کا وقت بچوں کے ساتھ کھیل کود میں گذارا۔ امریکی خاتون اول نے بچوں کو تلقین کی پڑھائی کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اور روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ کھیل کود میں صرف کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.