تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:4

شام پر ممکنہ حملے کیخلاف وائٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاج

جیو نیوز - واشنگٹن…شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف وائٹ ہاوٴس کے سامنے امریکی شہریوں نے احتجاج کیا ۔سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاوٴس کے سامنے جمع ہوئے جس کے بعد دارالحکومت کی سڑکوں پر ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے مارچ کیا ، پلے کارڈ میں کانگریس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شام کیخلاف فوجی کارروائی نہ کی جائے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں اس وقت 56 فیصد عوام امریکا کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ہیں۔ دوسری طرف کئی ارکان کانگریس بھی شام پر فوجی کارروائی کے حق میں نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.