9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:46
بھارتی ریاست اتر پردیش میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی
جیو نیوز - مظفر نگر… بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں جھڑپوں سے ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظفر نگر میں جھڑپیں 2 روز قبل شروع ہوئیں ،جھڑپوں کے بعد علاقے کا کنٹرول فوج نے سنبھالا ہوا ہے تاہم تشدد اور آگ زنی کے واقعات کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پورے شہر میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔مظفرنگر ضلع میں دو فرقوں کے تین نوجوانوں کے قتل کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو ا۔