تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:32

فلپائن میں باغیوں نے 30 شہریوں کویر غمال بنالیا، فائرنگ سے 3ہلاک

جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں باغیوں نے 30 شہریوں کویر غمال بنالیا، سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق جنوبی شہر ذیمبونگا میں باغیوں نے شہریوں کویرغمال بنالیا ہے۔ پولیس کمانڈوزنے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے اسکول اور سرکاری دفاتر میں تمام کام معطل کردیاگیاتھا۔ حکومت کا کہناہے کہ باغیوں کی اس کارروائی سے امن مذاکرات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.