10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:28
بھارت:مظفر نگر میں فرقہ ورانہ فسادات کے بعد کشیدگی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں فرقہ ورانہ فسادات کے بعد کشیدگی کئی شہروں میں بھی پھیلنے لگی، متعدد اضلاع میں کرفیو کے بعد فوج تعینات کر دی گئی۔ 27اگست کومظفرنگر کے ایک گاوٴں میں جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں اب تک 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ کشیدہ صورتحال نے اتر پردیش کے کئی اور اضلاع کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کشیدہ صورتحال کے بعد مظفر نگر اوردیگر شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور فوج مسلسل گشت کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک 90سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم دیاگیا ہے۔