11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:45
میکسیکو : طوفانی بارشوں اور مٹی کا تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک
جیو نیوز - میکسکو…میکسیکو میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کی ریاست Veracruz میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کو تودہ گرنے سے متعدد گھر تباہ اور 5 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جنہیں مقامی افراد اور فوج کی مدد سے ملبے سے نکالا گیا۔ انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکارتعینات کردیئے ہیں۔