11 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:17
شام میں تمام فریق جنگی جرائم میں ملوث ہیں، اقوامِ متحدہ
جیو نیوز - نیویارک…اقوام متحدہ کے مطابق شام میں تمام فریقین جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔شام میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ 15 مئی سے 15 جولائی تک کے واقعات پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام کی فورسز نے باغیوں سے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسپتالوں پر بم برسائے۔ شہریوں کے قتل عام کے علاوہ فورسز کئی جنگی جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ حکومتی فورسز کے علاوہ باغی گروہ اور غیرملکی جنگجو بھی قتل، اغوا، شہری علاقوں میں شیلنگ اور دوسرے کئی جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے مطابق تمام فریق عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اب تک ثابت نہیں ہوا ہے۔