12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:58
شام کیخلاف کارروائی سے دہشت گردی کی نئی لہر کا خدشہ ہے، پیوٹن
جیو نیوز - ماسکو…روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکا کی کوئی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ہوگی۔ اس سے دہشت گردی کی ایک لہربھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک مضمون میں روسی صدر نے لکھا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی بہت ساری وجوہات موجود ہیں کہ شام میں ہونے والا موجودہ کیمیائی حملہ شامی حکومت نے نہیں بلکہ باغیوں نے کیا تھا۔ امریکا کو شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی کنٹرول میں دینے کا روسی منصوبہ تسلیم کرلینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکا کی کوئی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ہوگی۔ اس سے دہشت گردی کی ایک لہربھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکا کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کے ہونے والے جانی نقصان سے یہ تنازع شام کی حدوں سے باہر بھی نکل سکتا ہے۔