تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:14

شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے، فرانس

جیو نیوز - پیرس … فرانس کا کہناہے کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس کا ذکر بھی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لورینٹ فیبیوس (Laurent Fabius) کا کہنا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی رپورٹ ممکنہ طور پر پیر کو جاری کی جائیگی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لورنٹ فیبیوس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کیمیائی ہتھیاروں سے قتل عام کا ذکر ہے، صرف شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کا باغیوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگانا ایک دھوکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.