13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:3
ہرات:امریکی قونصل خانے پر طالبان کا خود کش حملہ،3افراد ہلاک
جیو نیوز - ہرات…افغانستان میں امریکی قونصلیٹ پر طالبان کا حملہ پسپا کردیاگیا، دو گھنٹے سے جاری لڑائی میں3 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے،ہرات پولیس چیف جنرل رحمت اللہ صفی کے مطابق مغربی شہر ہرات میں امریکی قونصلیٹ پر خود کش حملے کے بعد فائرنگ کی گئی ۔سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جاری فائرنگ کا تبادلہ ختم ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد اہلاک ، 18 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔