تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:18

روس کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک

جیو نیوز - ماسکو…روس میں نفسیاتی امراض کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ سینٹ پیٹرز برگ شہر کے قریب لوکا گاوٴں میں واقع نفسیاتی امراض کے مرکز میں لگی۔ آگ لگنے کے وقت عمارت میں تقریباً 60 افراد موجود تھے۔ ان میں سے کئی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق آگ سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے گرنے کا خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.