تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:7

امریکا شام سے متعلق نئی قرارداد میں فوجی حملے کی بات نہیں کریگا: امریکی عہدیدار

جیو نیوز - جنیوا…امریکا شام سے متعلق اقوام متحدہ کی نئی قرارداد میں فوجی کارروائی کا ذکر نہیں کریگا جبکہ روس اور امریکا کے درمیان شام کے معاملے پرجنیوا میں مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں اوباما انتظامیہ کے سینئرعہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ روس کی مخالفت کی وجہ سے امریکا اقوام متحدہ میں پیش کی جانیوالی نئی قرار دادکے مسودے میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کاذکر نہیں کرے گا۔ان کاکہناہے کہ قراردادمیں دمشق کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف سخت اقدامات تجویزکیے جائیں گے، شام نے اگراپنے کیمیاوی ہتھیاروں کی تصدیق کومستردکیاتو اس پرپابندیوں میں اضافہ کیاجائیگا۔امریکاچاہتاہے کہ شام کوکیمیائی ہتھیاروں سے غیرمسلح کرنے کا کام آئندہ چند ہفتوں میں ہوجائے۔دوسری جانب جنیوامیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری اوران کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان شام کے معاملے پرمذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.