14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:29
بچی سے زیادتی کے ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہباز
جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سی سی پی او لاہورکو ہدایت کی ہے کہ کم سن بچی سے زیادتی کے ملزموں کی جلد گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے فیصل آباد میں بھی کم سن لڑکی سے زیادتی کی جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہورکو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں کم سن بچی کو درندگی کانشانہ بنانے والوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اورانہیں ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیاجائے۔محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے،ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں بچی سے زیادتی کے حوالے سے جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا،انہوں نے آر پی او کو فوری طور پر واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا ہدایت کی اورکہاکہ ملزموں کو جلدسے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔