تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:15

شام پر فوجی حملے کا آپشن بدستور موجود ہے، امریکی صدر براک اوباما

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ شام کے معاملے میں سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں فوجی حملے کا آپشن بدستور موجود ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے شام کے ہتھیاروں کو تلف کرنے کے امریکا، روس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر عمل ہونے سے خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال کا خطرہ ختم ہوجائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی بہت سے کام ہونا باقی ہیں اور شام کو ہر صورت معاہدے کی پابندی کرنی پڑے گی، بصورت دیگر امریکا کے پاس فوجی حملے کا آپشن اب بھی موجود ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.