تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:3

امریکا میں دنیا کا معمر ترین مرد ایک سو بارہ سال کی عمر میں انتقال کرگیا

جیو نیوز - نیو یارک…امریکا میں دنیا کا معمر ترین مرد ایک سو بارہ سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔سیلوستیانو سانچیز Salustiano Sanchez کا انتقال گرینڈ آئی لینڈ میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں ہوا۔ 8 جون 1901 کو اسپین میں پیدا ہونے والے سانچیز کی عمر 112 سال تھی۔ اسے رواں سال 12 جون کو اْس وقت دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب جاپان کے جیروئی مون کیمورا کا 116 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ سانچیز کے بیٹے بیٹیوں اور ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 29 ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.