16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:8
امریکا روس ڈیل: نئی قرارداد پر ووٹنگ اس ہفتے کے آخر میں ہوگی: فرانسیسی صدر
جیو نیوز - پیرس…فرانس کے صدرفرانکوئس اولاندنے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں امریکاروس ڈیل کے طریقہ کارکے تحت شام پرنئی قراردادپرووٹنگ اس ہفتے کے آخرمیں ہوگی۔ فرانسیسی ٹی وی سے گفتگومیں صدرفرانکوئس اولاندکاکہناتھاکہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کوتلف کرنے سے متعلق امریکاروس ڈیل میں طے شدہ طریقہ کارپرسلامتی کونسل میں قراردادپیش کی جائے گی۔قرارداد میں یہ بات بھی لازمی طورپرشامل ہو گی کہ اگرشام نے معاہدے کے مطابق امریکا روس ڈیل پرعمل درآمد نہ کیاتو اس کیخلاف سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔ انھوں نے کہاکہ شام کے مسئلے کا سیاسی وسفارتی حل ممکن ہے لیکن فوجی کارروائی کاآپشن بھی برقراررکھناہوگا۔