16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:59
امریکی بحریہ ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ملزمان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی بحریہ ہیڈ کوارٹر میں 3 حملہ آوروں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحریہ ہیڈ کوارٹر میں مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جبکہ ایک حملہ آور کے گرد گھیرا تنگ کرکے اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم حتمی تعداد نہیں بتاسکتے۔