17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:12
امریکا:کولوراڈو میں سیلاب سے تباہی،8 افراد ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی ریاست کولوراڈو میں شدید سیلاب نے وسیع علاقے میں تباہی پھیلائی ہے۔ ڈیڑھ ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔متاثرہ علاقوں سے اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔کولوراڈو کی 17 کاوٴنٹیاں ایک ہفتے کی مسلسل بارشوں کی وجہ سے بدترین سیلاب کی زد میں ہیں۔ متعددعلاقوں میں اب بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلے کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ جابجا تباہ حال گھر اور ملبے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں بھی سیلابی پانی کی وجہ سے بہہ گئی ہیں۔پانی کے تیز ریلے نے ٹرین کے ٹریک کو بھی نقصان پہنچایاہے۔سیلابی پانی میں گھرے علاقوں میں امدادی ٹیمیں موجود ہیں اور لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔