تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:32

امریکا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 8 افراد ہلاک، 500 سے زائد لاپتہ

جیو نیوز - نیویارک … امریکا میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے 8 افراد ہلاک اور 500 سے زائد لاپتا ہیں۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں بارشوں کے بعد آنے والے بد ترین سیلاب نے کئی کلو میٹر رقبے کو نقصان پہنچایا ہے، متعدد مکانات تباہ ہوچکے ہیں ۔ کولاراڈو کے پہاڑی علاقے سے سیکڑوں افرادلا پتا ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں اور لاپتا افرادکی تلاش میں ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں، 3 ہزار سے زائد افراد انخلاء پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سیلاب سے اب تک 8 افراد ہلاک اور 580 لاپتا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.