19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:37
میکسیکومیں طوفان نے تباہی مچادی، ہزاروں افراد بے گھر، 60 افراد لا پتہ
جیو نیوز - میکسکو…میکسیکومیں طوفان Manuel مینوئل نے تباہی مچادی۔ ہزاروں افراد بے گھر اور 60 افراد لا پتا ہیں۔ تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں سے متعدد پل تباہ اور کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ایک دریا کی سطح نو میٹر بلند ہونے کے بعد اس پر بنا پل گرگیا۔ میکسیکو کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے سڑک بند ہوگئی جسے بحال کر نے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان سے 35 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔