19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45
مس مسلم ورلڈ کا مقابلہ نائیجیریا کی خاتون نے جیت لیا
جیو نیوز - جکارتا…انڈونیشیا میں ہونے والا مس مسلم ورلڈ کا مقابلہ نائیجیریا کی عائشہ اجیبولا نے جیت لیا۔ انڈونیشیا کے مس مسلم ورلڈ کے مقابلے میں صورت اور سیرت کے حسن سے سرشار سر ڈھانپے اپنے ملکوں کی نمائندہ حسینائیاں اکٹھی ہوئیں۔ بہترین لباس کے ساتھ اسمارٹ اور اسٹائلش امیدواروں نے ریمپ پر واک کی اور ججز کو اپنے نکتہٴ نظر سے آگاہ کیا۔ مقابلے کے فائنل میں نائجیریا کی21 سالہ عائشہ نے اپنی ہم وطن حسینہ کے علاوہ ، انڈونیشیا، برونائی، ملائیشیا، ایران، بنگلہ دیش اور امریکا کی20خواتین کو مات دیدی۔ جیت کی خوشی میں عائشہ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے اور وہ خدا کی بارگاہ میں سربسجود ہوگئیں۔ مس مسلم ورلڈکوانعام میں 2ہزار 2سو ڈالر کی نقد رقم اور مکہ مکرمہ اور بھارت کی سیر کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ انہیں مسلم ملکوں میں پسماندہ خواتین کی خصوصی سفیر بھی نامزد کیا گیا۔