تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:4

یمن: القاعدہ کے حملوں میں 38 فوجیوں سمیت 56 افراد ہلاک

جیو نیوز - صنعاء … یمن میں القاعدہ کے 3 مختلف حملوں میں 56 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یمن کے جنوبی علاقے میں القاعدہ نے فوجی اڈے پر حملہ کیا ، حملے میں فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ملٹری ذرائع کے مطابق القاعدہ نے ایک حملہ اسپیشل فورسز کے میفاہ کیمپ پر کیا، جس سے 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ اسی اثناء میں مسلح افراد نے 15 کلومیٹر دور 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا، جس سے 38 فوجی ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.