تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:25

بغداد میں خود کش کار بم دھماکا،51افراد ہلاک،درجنوں زخمی

جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے میں 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے,عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں نماز جنازہ کے اجتماع میں خودکش کار بم دھماکا کیا گیا، جس میں اب تک51افراد جاں بحق اور تقریباً 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 490 سے زائد ہو چکی ہے اور اس سال عراق میں مختلف دہشت گرد کاروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.