تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:40

کینیا میں فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ جاری،59 افراد ہلاک

جیو نیوز - نیروبی…24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کینیا شاپنگ مال میں حملہ آوروں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں، حملے میں اب تک 59 افراد ہلاک اور 175 زخمی ہو گئے ہیں کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ویسٹ گیٹ شاپنگ مال میں جنگجووٴں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں کینیا کے صدر کے بھتیجے سمیت تین برطانوی، دو فرانسیسی، دو کینیڈین، 2 بھارتی اور 1 امریکی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق 30 افراد اب بھی یرغمال ہیں، کینیا کے صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حملہ دہشت گردی کی کاروائی ہے اور حملہ آوروں پر جلد قابو پا لیا جائے گا، دوسری طرف اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور برطانوی وزیر اعظم نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.