23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:41
نیروبی کے شاپنگ مال میں ایک بار پھر شدید فائرنگ،ہلاکتیں68ہو گئیں
جیو نیوز - نیروبی…نیروبی کے شاپنگ مال میں ایک بار پھر شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہفتے کی دوپہر کو شاپنگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔عمارت میں موجود بیشتر افراد کو بچا لیا گیا ہے کئی افراداب بھی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں۔ گزشتہ روزمزید نو افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے ،جبکہ چار فوجیوں سمیت200افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے میں برطانیہ کے علاوہ فرانس، چین، گھانا، ہالینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، آسٹریلیا اور کینیڈا کے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔