23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:30
لندن:دو پاکستانی نژاد برطانویوں پردہشت گردی ایکٹ کے تحت الزامات عائد
جیو نیوز - لندن…لندن پولیس نے دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت الزامات عائد کردیئے ہیں 29 سالہ حسن نواز اور22 سالہ حمزہ نواز کو گذشتہ ہفتے ڈووَر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فرانس سے واپس برطانیہ پہنچے تھے۔ اْن پر شام میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ میں شریک ہونے کی سازش اور اسلحے کے پانچ راوٴنڈ اپنے قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دونوں افراد کو آج برطانوی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔