23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:24
سی ڈیز نذر آتش کرنے کاکیس ، مولانا عبد العزیز کیخلاف فیصلہ محفوظ
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں سی ڈیز نذر آتش کرنے کے کیس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں سی ڈیز نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں ہوئی۔ لال مسجد کے مولانا عبد العزیز کے خلاف اسلام آبادکے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں موٴقف اختیارکاگیاتھا کہ جناح سپراورسپرمارکیٹ میں تاجروں کو دھمکیاں دی گئیں۔