تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:21

بھارت: گجرات میں تیز بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، سیلاب کا خطرہ

جیو نیوز - گجرات…بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں،دریاوٴں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارش کی وجہ سے ممکنہ سیلا ب کا خطرہ ہے۔جبکہ دریائے تپی اور نرمدا میں پانی کی سطح خطرنا ک لیول کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اشیائے خوردونوش جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔جس کے باعث دُکانوں پر سامان کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ اوکائی ڈیم سے 4 لاکھ 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.