تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:33

کینیاکے شاپنگ مال میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل، یرغمالی رہا

جیو نیوز - نیروبی…کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال میں 50 گھنٹے سے زائد خوں ریز آپریشن کے بعد دہشت گردوں پر قابو پالیا گیا اور شاپنگ مال کو کلیئر کرایا جارہا ہے۔ ہفتے کی دوپہرمسلح دہشت گردوں نے نیروبی میں شاپنگ مال پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران کئی افراد کو دہشت گردوں نے یرغمال بنالیاتھا۔ یرغمالیوں کوچھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ اب کینیا کے وزیرداخلہ نے بتایا ہے کہ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے اور شاپنگ مال کو کلیئر کرایا جارہا ہے۔ کینیا کے فوجی سربراہ کے مطابق حملہ عالمی دہشت گردی کے واقعات کاتسلسل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.