تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:43

امریکا میں سکھ ڈاکٹر پر حملے کیخلاف بھارت میں سکھوں کااحتجاجی مظاہرہ

جیو نیوز - نئی دہلی…امریکا میں سکھ ڈاکٹر پر حملے کے خلاف بھارت میں سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔امریکا کی کولمبیا یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پرابھجوت سنگھ کو ان کی پگڑی اور ڈاڑھی کی وجہ سے نامعلوم افراد نے مسلمان سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ گذشتہ ہفتے پیش آنیوالے اس واقعے میں ڈاکٹرپرابھجوت سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے۔ حملے کیخلاف بھارت میں سکھوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا میں سکھوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اکال تخت تنظیم کے رہنما گوربچن سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت سکھوں پر حملے رکوانے کیلئے امریکا سے بات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.