تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:38

مقبوضہ کشمیر : پولیس اسٹیشن پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

جیو نیوز - سری نگر…کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہیرا نگر پولیس اسٹیشن پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ، جموں ریجن میں ہیرا نگر پولیس اسٹیشن پر آٹورکشہ میں آنے والے حریت پسندوں نے حملہ کیا، ،حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے، ہلاک ہونیوالوں میں6 فوجی اور 4پولیس اہلکار شامل ہیں، حملہ آور ٹرک اغوا کرکے ضلع سامبا کی جانب فرار ہوگئے، حملہ آوروں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 3 سے 4 شدت پسندوں نے حملہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.