تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:12

نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد زخمی

جیو نیوز - کٹھمنڈو … نیپال میں ہیلی کاپٹر لینڈ نگ کے دوران تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نیپال کی پولیس کے مطابق ماوٴنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر لینڈ نگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد نے چھلانگ کر جان بچائی، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ وائر فینس سے ٹکرانے باعث پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.